ممبئی۔ مہاراشٹر الیکشن کمیشن نے 2 دن پہلے بی جے پی وزیر سبھاش دیشمکھ کی
گاڑی سے برآمد تقریبا 91 لاکھ روپے کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر کی گاڑی
سے برآمد کیش ممنوعہ 500 اور 1000 کے نوٹوں میں تھے۔ نوٹ برآمد ہونے کے بعد
وزیر دیشمکھ نے صفائی دی تھی کہ روپے لوكمنگل کوآپریٹو بینک سے جڑے رہے
ہیں۔
کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر تمام گاڑیوں کی تلاشی لیتے وقت یہ نوٹ
برآمد ہوئے تھے۔
اپوزیشن پارٹی کانگریس اور این سی پی نے سبھاش دیشمکھ کو کابینہ سے باہر
کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ ریاست کے بی جے پی
لیڈروں کے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن کی انکم ٹیکس سے جانچ کرائی جائے۔